What is crona Virus and COVID-19? Its causes and prevention in Urdu.. کرونا وائرس کیا ہے؟ کیا اس کا علاج ممکن ہے؟ ا

” نہ ہوتی کوئی مجبوری تو ہر بندہ خدا ہوتا “ ) کرونا وائرس اور COVID-19 ) ہم نے فضاء میں پرواز کرنے کا ہنر سیکھ لیا، ہم سمندر کی گہرائیوں میں فطرت کے پوشیدہ رازوں کا پردہ چاک کر چکےہیں۔ ہم چاند پہ اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑ چکے، ہم ہزاروں کلومیٹر کا سفر چند گھنٹوں میں طے کر سکتے ہیں۔آج کی ڈیجیٹل ورلڈ میں ہم ہمہ وقت ساری دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے باخبر رہتے ہیں۔ ہم نے طب ، کیمیاء ،حیاتیات، ارضیات ،فلکیات اور حساب کی دنیا میں لازال ایجادات کیں۔ ہم نے اپنی زندگی کو بہت حد تک پُرآسائش اورآرام دہ بنا دیا ہے۔ آج کے دور کا عام آدمی جن سہولیات سے فیض یاب ہو رہا ہے ، آج سے ایک ڈیڑھ صدی قبل یہ سہولتیں اُس دور کے راجہ ،مہاراجہ اور بادشاہوں کو بھی میسر نہیں تھیں۔ ہم آج کے انسان ایک طرف تو اپنی لازوال ترقی پہ نازاں ہیں لیکن دوسری طرف بے شمار معملات میں قدرت کے سامنے بے بس اور بے کس نظر آتے ہیں ۔ طب کی دنیا میں انسان نے جہاں پہ بیش بہا ایجادات کیں وہیں بے شمار مسائل ایسے ہیں جن پہ کئی سالوں سے تحقیق جاری ہے، مگر تا حال انسانی عقل ان سوالوں کا جواب دینے سے قاصر...